عبیرہ ضیاء کی اپنے والد کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت سے ملاقات، ماحولیاتی چیلنجز پر تبادلہ خیال
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پرائم منسٹر یوتھ کونسل اوورسیز چیپٹر جرمنی کی رکن عبیرہ ضیاء اور مسلم لیگ ن جرمنی کے سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد عمران ضیاء نے پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات، کنول لیاقت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران عالمی اور ملکی سطح پر بڑھتے ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں، جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے
پاکستان کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز
تفصیل کے مطابق ملاقات کے دوران رہنماؤں نے اعتراف کیا کہ پاکستان بدلتے موسمی حالات کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے، جن میں غیر معمولی بارشیں، سیلاب، گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا، پانی کی قلت اور فضائی آلودگی جیسے سنگین مسائل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے باعث پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10روز کیلئے بند
عالمی ماحولیاتی مسائل
شرکاء نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یہ مسائل صرف پاکستان تک محدود نہیں، بلکہ دنیا بھر کے ممالک بدلتے موسم اور کلائمیٹ چینج کے منفی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی سطح پر بڑھتے درجہ حرارت، سمندری سطح میں اضافہ، اور غیر متوقع موسمیاتی پیٹرنز انسانیت کے لیے بڑے خطرے کی گھنٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر کرامت مستعفی ہو گئے،صدر غلام اسحاق خان بیوروکریسی کے امام تھے انہوں نے پیپلزپارٹی اور اُس کے لیڈروں کو رگید دیا مگر اُن کے ساتھ کیا ہوا؟
ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات
اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو عالمی برادری کے ساتھ تعاون بڑھانے، پائیدار ترقی کے اقدامات کو فروغ دینے، اور اوورسیز پاکستانیوں کو ماحولیاتی مہمات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید معلومات








