فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ملاقات کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں کروڑوں کی چوری کا ڈراپ سین، گھر کی مالکن اورڈرائیور ملوث نکلے
بات چیت کے موضوعات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: کل کہاں سے احتجاج شروع کیا جائے گا ۔۔؟ تحریک انصاف کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے ،کارکنوں کواہم ہدایات جاری
احتفالات اور شکریہ
آئی ایس پی آر کے مطابق، وفد نے یومِ آزادی اور فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف نے آذربائیجان کا معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت اور یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آذری دستہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی درخت کی دو شاخیں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
عسکری اعزازات
کرنل جنرل کریم ولیئیف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’’پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون‘‘ عطا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے صدر الہام علیئیف کی جانب سے آذربائیجان کا اعلیٰ عسکری اعزاز عطا کیا، یہ ایوارڈ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین عسکری تعاون میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے کس طرح اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ایران کے دفاعی نظام کو مفلوج کیا؟ ویڈیوز سامنے آگئیں
دفاع اور سلامتی میں تعاون
کرنل جنرل کریم ولیئیف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے آذربائیجان کے عزم کو دہرایا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور آذربائیجان کیلئے مستقل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
گارڈ آف آنر کی تقریب
آئی ایس پی آر کے مطابق، جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم ولیئیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کرنل جنرل کریم ولیئیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔