40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہو سکتے ہیں: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایکس پر مقبولیت کا پردہ بھی فاش ہو گیا
مودی کی مقبولیت کا راز
لاہور (طیبہ بخاری سے) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ’’ایکس‘‘ پر مقبولیت کا پردہ بھی فاش ہو گیا، بڑی تعداد میں بوٹس کا سہارالیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاک افغان جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟ ویڈیو تجزیہ ڈاکٹر نوید الٰہی
جعلی فالوورز کی تعداد
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ’’ایکس‘‘ پر بوٹس کے ذریعے مقبولیت سمیٹنے میں مصروف رہے۔ مودی کے ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹ فالوورز میں آدھے سے زیادہ جعلی اور عوامی حمایت محض فریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر اگلے ماہ دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں، بڑا دعویٰ سامنے آیا
تحقیقی رپورٹس اور اعداد و شمار
’’گروک‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مودی کے 40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہو سکتے ہیں، 109 ملین فالوورز میں سے 44 سے 65 ملین اکاؤنٹس مشکوک قرار دیے گئے ہیں، جبکہ درست اعداد و شمار ’’ایکس‘‘ کے اندرونی ڈیٹا کے بغیر دستیاب نہیں ہیں۔ پلیٹ فارمز وقتاً فوقتاً جعلی اکاؤنٹس اور بوٹس کو حذف کرتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق
تحقیقات کا جائزہ
2018 سے 2025 تک مختلف تحقیقی رپورٹس نے مودی کے فالوورز کی حقیقت پر سوال اٹھائے۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2012 کے تجزیئے میں نریندر مودی کے 46 فیصد فالوورز جعلی اور 41 فیصد غیر فعال تھے، اور انتخابی بیانیہ میں بوٹس کا کردار نمایاں ہے۔ 2017 کے ٹویٹر آڈٹ میں نریندر مودی کے فالوورز میں صرف 37.4 فیصد حقیقی نکلے، جبکہ باقی مشکوک یا بوٹس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسمی عذاب کا اندازہ یوں لگالیں کہ انگریز فوجی ہی صحرائی علاقے سے گزرتے تو مسلسل پسینے کے اخراج سے بے ہوش ہو جاتے بعض ہلاک ہو جاتے۔
حیرت انگیز شواہد
تحقیقی رپورٹ کے مطابق جدید اے آئی اور بوٹس کے ذریعے ہیش ٹیگ اور ٹرینڈز کو انتخابی مفاد کے لیے منظم کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ 2019 کے انتخابی مہم میں #TNwelcomesModi پر بوٹس کے ذریعے ریکارڈ جعلی ٹریفک پیدا کی گئی۔
نئی سیاسی حکمت عملی
بوٹس، جعلی فالوورز اور اے آئی نریندر مودی کی سیاست کا نیا ہتھیار بن چکے ہیں۔ تحقیق اور ڈیٹا نے ثابت کر دیا کہ مودی کی آن لائن مقبولیت محض مصنوعی اور جعلی ہے۔








