بھارت میں اسرائیلی سفیر کی پریانکا گاندھی کے بیان پر تنقید، مودی سرکار خاموش، بین الاقوامی امور کے ماہر پروفیسر اشوک سوین نے سوال اٹھا دیا

اشوک سوین کا الزام
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی میں امن و تنازعات کے پروفیسر اور بین الاقوامی امور کے ماہر اشوک سوین نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر نے ذاتی طور پر بھارتی اپوزیشن رہنما اور رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ مودی حکومت اس معاملے پر خاموش ہے۔ اشوک سوین نے سوال اٹھایا کہ کیا ’’نیا بھارت‘‘ نے اسرائیل کو بھارت کی داخلی سیاست میں مداخلت کا حق دے دیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، سیاسی و اقتصادی استحکام سپرپاور بنادے گا: خرم نواز گنڈا پور
سوشل میڈیا پر تبصرہ
Israeli ambassador to India is personally targeting an Indian opposition leader and member of parliament, @priyankagandhi. Modi government is silent. Has the new India given the right to Israel to interfere in India's domestic politics? pic.twitter.com/NU9Ro0j9II
— Ashok Swain (@ashoswai) August 12, 2025
یہ بھی پڑھیں: کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار
پریانکا گاندھی کا بیان
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا تھا کہ ’’اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے۔ یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش ہے۔ اسرائیل 60 ہزار سے زیادہ افراد کا قتل کرچکا ہے جس میں 18 ہزار 430 بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے سینکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت سے مر رہے ہیں۔ اسرائیل کے ان جرائم پر خاموشی اور اس پر کارروائی نہ ہونا بذات خود ایک جرم ہے۔ یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں گھس کر 11سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش، ملزم گرفتار
صحافیوں کے قتل پر مذمت
پریانکا گاندھی نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا بہیمانہ قتل فلسطینی سرزمین پر ایک اور گھناؤنا جرم ہے، سچائی کے لیے کھڑے ہونے والوں کا حوصلہ اسرائیل کے مظالم اور نفرت سے کبھی نہیں ٹوٹے گا۔ ان بہادر صحافیوں نے ہمیں بتایا ہے کہ حقیقی صحافت کیا ہے، خدا ان کی روح کو سکون دے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
اسرائیلی سفیر کی تنقید
پریانکا گاندھی کے اس بیان اور 2 ٹوئیٹس کو بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے جواب میں سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی میں امن و تنازعات کے پروفیسر اور بین الاقوامی امور کے ماہر اشوک سوین بھی بول پڑے۔
سیاسی تجزیہ
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفیر کا یہ بیان بھارت کی خارجہ پالیسی اور داخلی سیاسی خودمختاری کے حوالے سے ایک اہم بحث کو جنم دے رہا ہے۔