آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے :عظمٰی بخاری

وزیر اطلاعات کا خطاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمراء کلچرل کمپلیکس لاہور میں جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج ایک نئے سفر پر گامزن ہے، جہاں آپریشن’’بنیان مرصوص‘‘ کے بعد ملک ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ پاک افواج نے نہ صرف سرحدوں پر بھارت کو شکست دی بلکہ اس کی پراکسیز کو بھی ناکام بنایا۔ کنسرٹ میں صوبائی وزیر شافع حسین، فیصل کھوکھر، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ، سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد، چیئرمین الحمراء رضی احمد و دیگر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید اختر نے مسلمان ہونے کی بنا پر کرائے کا گھر نہ ملنے کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا

آزادی کی حفاظت

اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے شریک نوجوانوں، فنکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔ حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی آج ہمارا تھیم ہے۔ یہ وہ مشن ہے جسے ہم نے ہر حال میں جاری رکھنا ہے۔ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے مختلف علاقوں میں جنگ چھیڑنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن قوم کو اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہے۔ پاک افواج کے جوانوں کے حوصلے بلند کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ سے زائد بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف

عاطف اسلم کی قربانی

اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم، اپنے والد کے انتقال کے باوجود قومی جذبات کے پیشِ نظر تقریب میں شرکت کرنا چاہ رہے تھے۔ ان کی اس قربانی کو بھرپور سراہا جائے گا۔ 6 ستمبر کو ایک اور خصوصی ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عاطف اسلم دوبارہ پرفارم کریں گے۔ ایونٹ کی ٹکٹوں پر رش کے باعث قیمت رکھی گئی تھی، لیکن عوامی خواہش کے احترام میں تمام ٹکٹ ہولڈرز کو رقم واپس کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 8 ہزار اکاؤنٹ بند کرو ورنہ تمہارا عملہ گرفتار کر لیں گے، بھارتی حکومت بیانیے کی جنگ ہارنے لگی، ایکس نے سر عام ایکسپوز کر دیا

شہداء کی قربانیاں

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہے، اور ان قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو قیامت تک سلامت رکھے۔ یہ قوم ناقابلِ شکست ہے اور کوئی اسے جھکا نہیں سکتا۔

کنسرٹ کا اختتام

کنسرٹ کا اختتام ملی نغموں، عوامی جوش و خروش اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ ہوا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...