پی ٹی آئی ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور:اسلحہ سمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار
درخواست کا جائزہ
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا، اور سپیکر کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی کے اقدام کو قانونی قرار دیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔
دلائل کی پیشی
یاد رہے کہ عدالت نے آج درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل فراہم کیے۔