عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھادی

موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بدھ کے روز پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کر سی اے اے 2 سے سی اے اے 1 کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: چمگادڑوں کے غار میں جانے والے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جان لیوا انفیکشن میں مبتلا ہوگئے
بیرونی پوزیشن کا اثر
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار سکول بس پر حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 5 ہوگئی
زرمبادلہ کے ذخائر کی توقعات
توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھتے رہیں گے اور پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔
پہلے کی ریٹنگز میں بہتری
خیال رہے کہ اس سے قبل فچ اور ایس اینڈپی بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر چکے ہیں۔