سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں مدرسے کا طالب علم مبینہ تشدد سے جاں بحق
تشدد کا واقعہ
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل کوٹ مومن میں مبینہ طور پر مدرسے کے استاد نے طالبعلم پر مبہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی صحافی عامر نوید ملک کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
متوفی کا پس منظر
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا پولیس نے بتایا کہ تشدد کا واقعہ مدرسہ سدیدیہ معظمیہ معظم آباد میں پیش آیا۔ 14 سالہ محمد آصف 3 سال سے مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور حفظ قرآن کر رہا تھا، متوفی محمد آصف موضع کلور شریف تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کا رہائشی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ، والد دو بیٹوں سمیت قتل
مقدمہ درج
بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کر لیا گیا، بچے کے گلے اور جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں جب کہ اس کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
حکام نے بتایا کہ کوٹ مومن پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے。








