لاہور میں اکیڈمی جاتے ہوئے بچی کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سمن آباد پولیس نے بچی کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا نئے وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے سے انکار، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
واقعہ کی تفصیل
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق 14 سالہ یتیم بچی ردائے زینب اپنے ماموں کے ساتھ سمن آباد میں رہتی ہے۔ ملزم رکشہ ڈرائیور ندیم بچی کو رکشہ پر شادمان اکیڈمی چھوڑنے جاتا تھا۔
ملزم ندیم بچی کو رکشہ پر بٹھاتے اور اتارتے نازیبا حرکات اور ہراساں کرتا تھا۔ ملزم بچی کو دھمکاتا کہ اگر کسی کو بتاؤ گی تو تمہاری عزت خراب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: 100 باتوں کی ایک بات، جو دبائے نہ دبے گی، نریندر مودی امریکہ کے آ گے سرینڈر ہو گیا ہے: راہول گاندھی
بچی کی ہمت
بچی نے رکشہ ڈرائیور کے ہراساں کرنے پر گھر بتایا تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کے خلاف بچی کے ماموں ذوالفقار حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملزم کی گرفتاری
پولیس نے ملزم کو ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔






