پولیس اور رینجرز کی علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے پی ہاﺅس میں داخلے کی کارروائی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے رینجرز اور پولیس کے دستے کے پی ہاﺅس اسلام آباد میں داخل ہو گئے۔ جیو نیوز کے مطابق قیدی وین بھی کے پی ہاﺅس میں پہنچا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
عدالتی کارروائی
اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن زیدی نے تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت کی اور اس دوران غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
عدالت کے مراسلے
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ علی امین گنڈا پور متعدد بار عدالتی طلبی کے باوجود عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت میں پیش کیا جائے اور کیس کی سماعت کو 12 اکتوبر تک ملتوی کردیا۔