اداکارہ ریشم نے روبی انعم کے نامناسب رویے پر بشریٰ انصاری سے معذرت کرلی

ریشم کا روبی انعم سے معذرت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریشم نے اسٹیج اداکارہ روبی انعم کی جانب سے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے لیے استعمال کیے گئے توہین آمیز الفاظ پر معذرت کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (جمعے) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا ہوگا؟
روبی انعم کا بیان
روبی انعم نے چند دن قبل ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ بشریٰ انصاری ان کی پسندیدہ ہیں، وہ انہیں بہت پسند کرتی ہیں، لیکن اگر وہ یہ کہیں تو یہ جھوٹ نہیں ہوگا کہ اس عمر میں انہیں آرام کرنا چاہیے۔ بشریٰ انصاری کے ولاگز ان پر سوٹ نہیں کرتے اور انہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے کہ وہ اس عمر میں کام کر رہی ہیں، کیونکہ وہ ہماری ماؤں سے بھی بڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں گاڑی سے مرد اور خاتون کی برہنہ لاشیں برآمد
شوبز شخصیات کی تنقید
ایسے بیان پر روبی انعم کو دوسری شوبز شخصیات نے بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا اور اب ریشم نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی زبان کو نامناسب قرار دے دیا۔ ریشم نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں روبی انعم کا نام لیے بغیر انہیں لاہور کی اسٹیج اداکارہ قرار دیا اور کہا کہ ہمیشہ لاہور کے اداکار کراچی کے اداکاروں کے حوالے سے نامناسب باتیں کرتے ہیں۔ ماضی میں فردوس جمال نے ہمایوں سعید سے متعلق نامناسب باتیں کیں اور اب اسٹیج اداکارہ نے بشریٰ انصاری کے حوالے سے نامناسب گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بدعنوانی گھناونا چیلنج، عوام کرپشن کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں: وزیراعظم
ریشم کی رائے
اداکارہ کا کہنا تھا کہ روبی انعم کا رویہ انتہائی نامناسب تھا۔ انہوں نے ایسی شخصیت کے خلاف بات کی، جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا۔ بشریٰ انصاری کئی سال سے وطن اور شوبز کی خدمت کرتی آ رہی ہیں، ان کا بڑا نام ہے، ان کے کام سے ملک کی عزت ہوتی ہے، لیکن اسٹیج اداکارہ نے اپنی ویڈیو وائرل کرنے کے چکر میں ان کے لیے نامناسب زبان استعمال کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی
شخصیت کے بارے میں رائے
ریشم نے روبی انعم کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ بشریٰ انصاری جیسی شخصیت پر بات کرنے سے پہلے پہلے بشریٰ انصاری بن کر دکھائیں۔
ریشم کی معذرت
ریشم نے بشریٰ انصاری کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے روبی انعم کے رویے پر معافی مانگی اور کہا کہ وہ لاہور کی اداکارہ کے رویے پر معذرت خواہ ہیں۔