وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے لیے کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال متعین کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امدادی ٹیموں کو بروقت متاثرہ علاقوں میں متعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پیشگی انتظامات

وزیراعلیٰ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، گجرات اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں پیشگی انتظامات کا حکم دیا ہے۔

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت

وزیراعلیٰ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے پیشگی الرٹس، ایس او پیز اور ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

آبادی کا بروقت انخلا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے آبادی کے بروقت انخلا کے لئے مساجد اور لاؤڈ سپیکر پر اعلانات کرنے کی ہدایت کی اور سیلاب متاثرین کے علاج و معالجہ کے لئے کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال متعین کرنے کا حکم دیا۔

مویشیوں کی ویکسی نیشن

وزیراعلیٰ نے متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا اور متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو ایس ایم ایس مسیج بھیج کر آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

خصوصی انتظامات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے پنجاب انتظامیہ اور اداروں کو دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی انتظامات کا حکم دیا۔

ریسکیو کے اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں ریسکیو، انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا اور دریاؤں کی گزرگاہوں میں مقیم آبادیوں کا فوری انخلاء یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مال مویشی کی منتقلی

وزیراعلیٰ نے مال مویشی کی بروقت منتقلی کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر زراعت، آبپاشی، ہیلتھ، جنگلات، لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...