وسیم اکرم نے عمران خان کو بہترین کپتان قرار دے دیا

وسیم اکرم کا عمران خان کو خراج تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے سابق کپتان اور ورلڈکپ فاتح عمران خان کو اپنی کرکٹ کا سب سے بڑا سہارا اور بہترین کپتان قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے پانی کے تحفظ کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے، تجزیہ کاروں نے خبردار کردیا
وسیم اکرم کی گفتگو
پبلک نیوز کےمطابق انگلش کرکٹرز مائیکل وان، سر الیسٹر کُک، ڈیوڈ لائیڈ اور فل ٹفنل کے پوڈکاسٹ Stick To Cricket میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان بلاشبہ ان کے سب سے عظیم کپتان تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ عمران خان قدرتی طور پر غیر معمولی باصلاحیت نہیں تھے، بلکہ انہوں نے اپنی انتھک محنت اور عزم کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 1 ماہ میں کتنے ہزار مقدمات نمٹادیئے ۔۔؟تفصیلات سامنے آ گئیں
عمران خان کا کردار
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ’’میں نے میدان کے اندر اور باہر جو کچھ بھی حاصل کیا، اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ ہمیں اعتماد دیتے، فرنٹ سے لیڈ کرتے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنے کی تلقین کرتے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار رپورٹ؛ سونے کی فی تولہ قیمت میں 12400 روپے کی کمی ریکارڈ
محنت کا معیاری نمونہ
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اکثر مجھے قدرتی ٹیلنٹڈ بولر کہتے تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے سخت محنت سے اپنی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 1976ء میں اپنا بالنگ ایکشن تبدیل کر لیا تھا، جو کسی بھی بولر کے لیے انتہائی مشکل فیصلہ ہوتا ہے، مگر ان کے عزم نے یہ ناممکن کام بھی ممکن بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کا سپریم کورٹ میں آخری روز لیکن کسی بینچ کا حصہ نہیں، پھر آج کیا کام کریں گے؟ جانئے
کارکردگی کی اہمیت
وسیم اکرم نے بتایا کہ عمران خان کھلاڑیوں سے ہمیشہ 100 فیصد کارکردگی کے متقاضی رہتے تھے۔ اگر کوئی میدان میں سست روی کا مظاہرہ کرتا تو وہ سخت ڈانٹ دیتے، تاہم اگر کوئی کھلاڑی اپنی بھرپور محنت کے باوجود کامیاب نہ ہو پاتا تو وہ اس کو تسلیم بھی کر لیتے تھے۔
عالمی سطح پر کامیابی
یاد رہے کہ وسیم اکرم نے 1984ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور عمران خان کی قیادت میں ہی وہ ایک عالمی سطح کے بہترین بولر کے طور پر ابھرے۔ بعدازاں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے 1992ء کا پہلا اور واحد ورلڈکپ جیتا، جس کے فائنل میں وسیم اکرم شاندار کارکردگی دکھا کر مین آف دی میچ قرار پائے تھے。