چین میں شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

چین میں ملاقات کی تصدیق

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ چین میں شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی مضبوط پوزیشن: ‘یہ سعود شکیل کی بہترین سنچری ہے’

سہ فریقی اجلاس کی تفصیلات

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، چینی ہم منصب وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: میری قومی ٹیم میں سلیکشن ہونی ہوگی تو ہوجائے گی، نہیں ہونی ہوگی تو نہیں ہوگی، سرفراز احمد

سیاسی، اقتصادی اور سلامتی تعاون

انہوں نے بتایا کہ سہ فریقی اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور سلامتی تعاون پر مشاورت ہوئی جب کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی بات ہوئی، انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نہیں چاہیں گے جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے، احسن اقبال

وانگ ژی کا دورہ پاکستان

انہوں نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل ہوا، وانگ ای کی وزیراعظم شہباز شریف، اسحٰق ڈار اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ منعقد ہوا، جس میں سی پیک فیز ٹو سمیت تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے افغانستان، مشرق وسطیٰ اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...