مقبوضہ کشمیر اور غزہ انسانیت کے ضمیر پر سوال، ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

مظلوموں کے ساتھ ہمدردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری ہمدردی مذہب کے تعصب کی بناء پر ظلم سہنے والے مظلوموں کے ساتھ ہے۔ اسلاموفوبیا دنیا بھر میں ایک کڑوی اور تلخ حقیقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار
تشدد اور نفرت کے خلاف آواز
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عقیدے اور مذہب کی بنیاد پر تشدد اور نفرت کا نشانہ بننے والے افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ ہر اس مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں جو مذہبی بنیادوں پر ظلم و زیادتی کا شکار ہورہے ہیں۔ مساجد پر حملے، حجاب پہننے والی خواتین پر پابندیاں اور مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی روش انسانیت پر نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی
کشمیر اور فلسطین کی صورتحال
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فلسطین کی زمین خونِ شہداء سے سرخ ہے، معصوم بچوں کی آہیں گولیوں کی گھن گرج میں دفن ہو رہی ہیں۔ کشمیر کی وادیاں آج بھی صدیوں پرانے دکھوں سے لہو لہان ہیں۔ کشمیر اور غزہ انسانیت کے ضمیر پر سوال ہیں جن کا جواب عالمی برادری ابھی تک دینے سے قاصر ہے۔
محبت، امن اور رواداری کا درس
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دین اسلام محبت، امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ ہر سطح پر مذہبی رواداری اور باہمی احترام کا فروغ ہمارا عزم ہے۔