سعودی شہزادہ فہد بن مقرن کی والدہ انتقال کر گئیں

سعودی شہزادے فہد بن مقرن بن عبد العزیز کی والدہ کا انتقال
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی شہزادے فہد بن مقرن بن عبد العزیز کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ؛سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
نماز جنازہ کی ادائیگی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ عرب کے شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فہد کی والدہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز مغرب مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔
تعزیت
ایوان شاہی نے شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ کے بلند درجات کی دعا کی۔