علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی حراست پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا رد عمل آ گیا

علیمہ خان کے بیٹے کی حراست
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی حراست پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا رد عمل آ گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت سستا، قیمت 500روپے سے بھی نیچے آ گئی
بیرسٹر گوہر کا بیان
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی حراست پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ جب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تناؤ ختم ہو تو گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کم عمر ولاگر محمد شیراز نے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی سے اپنے گاؤں کے اسکول کی تقدیر بدل دی
سیاسی تناؤ اور گرفتاریوں کی حکمت عملی
’’جنگ‘‘ کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے۔ کل علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو گرفتار کیا گیا اور آج دوسرے بیٹے کو بھی کر لیا گیا۔ بانیٔ پی ٹی آئی کو آئیسولیٹ کیا جا رہا ہے، اِنہیں اخبار نہیں دیئے جا رہے، اِن حرکتوں سے عوام میں نفرت میں اضافہ ہو گا۔
حراست کی تفصیلات
یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانیٔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو بھی لاہور سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔