پیپلز پارٹی احسن روایت قائم کرے، پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر چوروں اور دھوکہ بازوں کا محاسبہ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرأت نہ کر سکے

مضامین کا خلاصہ
مصنف: رانامیر احمد خاں
قسط: 134
یہ بھی پڑھیں: ہر دن نئی بلند ترین سطح، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا
پیپلزپارٹی کا مطالبہ
پیپلزپارٹی جب حزب اختلاف میں تھی، اس وقت بھی یہ مطالبہ بڑی شد و مد سے پیش کیا جاتا رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک سپریم کورٹ کے جج اور 2 ہائی کورٹ کے ججوں کا سپیشل ٹربیونل بنایا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکومت کو دی جو کہ آج بھی موجود ہے۔ اب جبکہ قائد حزب اختلاف میاں محمد نواز شریف نے بھی کوآپریٹو کے نادہندگان سے تمام روپے کی ریکوری کا مطالبہ اسمبلی میں پیش کیا ہے اور اپنی پارٹی کی طرف سے مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
نادہندگان کی فہرست
قرینِ انصاف یہ ہے کہ قائد حزب اختلاف کے مطالبہ کے مطابق پارلیمنٹ کی طرف سے ایک کمیٹی مقرر کر کے ریکوری کا عمل شروع کیا جائے۔ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ نادہندگان کی لسٹ جو اخبارات میں چھپی ہے، اس میں ماسوائے ایک کے تمام کے تمام نادہندگان پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹرین یا عہدیدار شامل ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کے حصول کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی ایک احسن روایت قائم کرے اور پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر چوروں اور دھوکہ بازوں کا محاسبہ کیا جائے تاکہ آئندہ کے لئے بھی کوئی ایسی جرأت نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا، وینا ملک کا انکشاف
تاج کمپنی کے نادہندگان
مزید برآں تاج کمپنی کے نادہندگان کے بارے میں اسمبلی میں اپوزیشن نے آواز اٹھا کر تاج کمپنی متاثرین کو ان کی ڈوبی ہوئی رقم دلوانے کے لئے ایک احسن اقدام کیا ہے، جس کا فائدہ حاصل کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت فوری کارروائی کر کے رقم متاثرین کو واپس دلوائے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی جریدے نے خبردار کردیا
کوآپریٹو سکینڈل
کوآپریٹو سکینڈل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ مانا جاتا ہے، جس میں تقریباً ڈھائی بلین (½ 2 بلین) روپے خورد برد کئے گئے ہیں۔ اس لئے اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ یہ اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر نیشنل اسمبلی ایک سپیشل کمیٹی مقرر کر کے متاثرین کو ان کی رقم 3 ماہ کے اندر واپس کی جائے اور تاج کمپنی متاثرین کی رقم کی ادائیگی فوری عمل میں لائی جائے۔ بصورت دیگر حکومت استعفیٰ پیش کرے۔
قرارداد کی تفصیلات
لاہور 25 اکتوبر 1995ء قرارداد پاس کردہ جنرل باڈی ہائی کورٹ بار بابت اسرائیل کی ایران کو دھمکی کے پیشِ نظر ایران کی مکمل حمایت
متن قرارداد: “رواں سال 1995ء میں اسرائیلی فوج کے 2 جرنیلوں جنرل روزی دایان اور اسرائیلی فضائیہ کے آئندہ مقرر ہونے والے سربراہ جنرل ایسا ہونے یکے بعد دیگرے 2 مرتبہ ہمارے ہمسایہ اسلامی ملک ایران کو دھمکی دی ہے کہ اسرائیل آئندہ برس ایران کا ایٹمی پروگرام ختم کرنے اور اسے فوجی خطرہ بننے سے پہلے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے انہیں تباہ کر دینے کی کارروائی کر سکتا ہے۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔