علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر
اسلام آباد میں عدالت کا حکم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے خالد یوسف چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران درخواست گزار وکیل فیصل فرید چوہدری پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں نئے تعمیر شدہ قونصلر ہالز کا افتتاح کردیا گیا
عدالت کی جانب سے بیلف کی تقرری
جیو نیوز کے مطابق، عدالت نے فہیم داد کو بیلف مقرر کیا اور پیر 7 اکتوبر کو بیلف رپورٹ طلب کر لی۔ اس سے قبل علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے فیصل چوہدری کے ذریعے اسلام آباد سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کِم جانگ اُن: چین کے اتحادی سے ’بدترین دوست‘ بننے تک-1
درخواست گزار کا موقف
درخواست میں وفاق، آئی جی پولیس، ڈی آئی جی سیکیورٹی، ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اور ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یہ تشویشناک ہے کہ حکومت پ±رامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دے رہی۔ علیمہ خان اور عظمی خان کو کل ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا تھا اور ابھی تک انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے جبکہ نہ ہی کسی مقدمے کا ذکر کیا گیا ہے۔
غیر قانونی گرفتاریوں کا سوال
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ قانون کے مطابق کسی بھی شہری کو بوقتِ گرفتاری وجوہاتِ گرفتاری سے آگاہ کیا جانا ضروری ہے، اور مقدمات درج کیے بغیر گرفتاریوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیابی کے لیے عدالتی بیلف مقرر کیا جائے۔