پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے 2 ماہ میں 785 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا سرفہرست

رپورٹ کا خلاصہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق 26 جون سے 22 اگست تک 785 افراد جاں بحق اور 1011 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کی طبعیت خراب ہوئی تو کرینہ کپور نے کیا کیا؟
صوبائی نقصانات
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 469 افراد جاں بحق اور 280 زخمی ہوئے۔ اسی طرح پنجاب میں 165 افراد جاں بحق اور 584 زخمی، سندھ میں 51 افراد جاں بحق اور 69 زخمی، بلوچستان میں 24 افراد جاں بحق اور 5 زخمی، اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
دیگر علاقائی نقصان
دوسری جانب رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں 45 افراد جاں بحق اور 42 زخمی، آزاد کشمیر میں 23 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے۔ اب تک 4 ہزار 735 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ سیلاب میں 5 ہزار 450 مویشی بہہ گئے۔