ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صحت کے حوالے سے اپنا خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے اور صدقہ بھی دیں۔ جو لوگ بے روزگار تھے وہ ان شاءاللہ اب جلد اچھی خبر سن سکیں گے۔ غصہ کم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کا شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کو اختلافات پس پشت ڈال کر اتفاق رائے پیدا کرنے کا مشورہ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن پر زندگی بھر اعتبار کیا وہ بھی اب آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔ اس لئے خود کو ان سے دور کر لیں اور خاموشی اختیار کر لیں۔ بولیں گے تو پرانی باتیں بھی کھلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل نے لکپاس دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں کو روزگار میں ان دنوں سخت مشکل کا سامنا ہے وہ ان شاءاللہ اب جلد ہی آسانیاں محسوس کریں گے۔ آج کا دن بہتری کی جانب لے کر جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ہم کسی بحران کو حل کرنے کے بجائے ایک نیا بحران پیدا کر رہے ہیں؟شفایوسفزئی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت آپ کا اپنا دماغ بھی ٹھیک سے کام نہیں کر رہا، حالات نے بے بس کر کے رکھ دیا ہے۔ حالات نارمل ہونے میں ابھی کچھ وقت درکار ہے، نماز میں دل لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں 5 ہزار نئے کلاس رومز بنانے کی منظوری، موبائل بس لائبریری پراجیکٹ لانچ کرنے پر غور
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ اس وقت جس پوزیشن پر ہیں، آپ کی بات کو کوئی نہیں سمجھے گا۔ اس لئے خاموشی اختیار کرنا بہتر رہے گا اور صرف روزگار کی طرف توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا نظام ختم ہوجانا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کا بیان
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
دوسروں سے وفا کی امید نہیں رکھیں، آپ کے خون میں شاید وفا ملنا ہے ہی نہیں۔ دل لگانے سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا، آج کل مایوسی سے گزرنے والی پوزیشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر ‘ہیئر ڈرائر’ کا تحفہ، ویڈیو وائرل
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب اپنی زندگی کے حوالے سے کچھ فیصلے لینے کی ضرورت ہے اور اس میں جس قدر جلدی کریں گے، اتنا ہی بہتر رہے گا۔ آج ہر معاملے میں پھونک پھونک کر قدم رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا فارمولہ طے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اضافی کام مت کریں، پچھلے کام سے پہلے نکل جائیں تو بہتر ہے۔ آج کا دن آپ کو مسلسل بہتری کی جانب لا کر جانے کا اشارہ دے رہا ہے، توکل اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، نشے میں دھت شخص نے معمولی بحث پر باراتیوں کو ٹرک سے روند دیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں، وہ اب ان شاءاللہ جلد اس سے نکل جائیں گے۔ آج کچھ اضافی رقم ملنے کا امکان بھی ہے، فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کردی، فیصل واوڈا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت بلا وجہ کی پریشانی نے گھیرا ہوا ہے۔ آپ بس صدقہ ضرور دیں، اس سے بڑا سکون ملے گا۔ اپنوں سے اختلافات والا خانہ کھلا ہے، توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: مضبوط اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ زندگی میں پریشانیاں لانے کا سبب بن رہے تھے، ان شاءاللہ اب وہ خود درمیان سے ہٹ جائیں گے۔ آپ کو سکون کا سانس نصیب ہوگا، اچھا دن ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
معاملات میں کئی خرابیاں آپ کی ذاتی غلطیوں کی وجہ سے ہیں۔ اس وقت توبہ کی اشد ضرورت ہے، یہی آپ کے بند دروازے کھول سکتی ہے۔








