بنگلہ دیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا شرط ختم کر دی
بنگلا دیش کا ویزا کی شرط میں تبدیلی
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلا دیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ بے قابو، پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 17نومبر تک بند
سفارتی ویزا استثنیٰ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش اور پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اب دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: 2014 کے دھرنے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی،اعظم سواتی مقدمے سے بری
معاہدے کی منظوری
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں بنگلادیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
پانچ سال کا معاہدہ
پریس سیکرٹری شفیق الاسلام نے ڈھاکا میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بنگلادیش کے 31 دیگر ممالک کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے معاہدے موجود ہیں، اس معاہدے کے تحت پاکستانی حکام کو بھی بنگلادیش میں ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی اور یہ معاہدہ 5 سال کے لیے نافذ العمل ہوگا۔
ملاقات کا پس منظر
یہ پیشرفت گزشتہ ماہ ڈھاکا میں بنگلادیشی ہوم ایڈوائزر جہانگیر عالم چوہدری اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا آن آرائیول کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا تھا۔








