ایوان صدر نے واٹس ایپ چینل بنالیا، مرتضیٰ سولنگی اور دانیال گیلانی کی نگرانی میں کام کرے گا

ایوان صدر کا واٹس ایپ چینل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایوان صدر نے واٹس ایپ چینل بنالیا، جو کہ مرتضیٰ سولنگی اور دانیال گیلانی کی نگرانی میں کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا: اسحاق ڈار
تفصیلات
میڈیا سے بہتر رابطہ کاری اور بیٹ رپورٹرز کو ایوان صدر کی سرگرمیوں سے اپ ڈیٹ انفارمیشن فراہم کرنے کے لیے پریذیڈنسی واٹس ایپ چینل قائم کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی
چینل کی نگرانی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایوان صدر کا واٹس ایپ چینل صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کی نگرانی میں کام کرے گا۔
مقاصد
واٹس ایپ چینل کے ذریعے میڈیا کو انفارمیشن کی ترسیل اور رابطہ کاری کو فعال بنانے میں مدد ملے گی، جس سے بیٹ رپورٹرز کو پریذیڈنسی کے ہر ایونٹ کی فوری اور تیز رفتار اطلاع فراہم کی جا سکے گی۔