لاہور بورڈ میں سکھ سٹوڈنٹ اونکارسنگھ نے اسلامیات لازمی میں 100میں سے 98نمبر لیے:رانا سکندر حیات

پنجاب میں نہم کا نتیجہ
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں نہم کا نتیجہ پریشان کن رہا لیکن ایسے میں لاہور بورڈ میں سکھ سٹوڈنٹ اونکار سنگھ نے اسلامیات لازمی میں 100 میں سے 98 اور ترجمتہ القرآن المجید میں 50 میں سے 49 نمبر حاصل کیے، جس پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اونکار سنگھ کو شاباش دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا مسلمانوں کے بچے فیل کروانے والے اساتذہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟
یہ بھی پڑھیں: پنک سالٹ کی برآمد بڑھانے کیلئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے: وزیر معدنیات
اونکار سنگھ کی شاندار کارکردگی
تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر کی طرف سے شیئر کیے جانے والے رزلٹ کارڈ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونکار سنگھ نے اردو میں 75 میں سے 74، انگلش میں پورے 75، ریاض میں بھی 75 میں سے 75، فزکس میں 60 میں سے 60 اور کیمسٹری میں بھی پورے نمبر لیے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرگ کارٹل کے تربیتی کیمپ میں شوٹرز سے انسانی دل چبھوائے جانے کا انکشاف، ٹریننگ کیسے دی جاتی ہے؟ دل دہلا دینے والے انکشافات
سوشل میڈیا پر ردعمل
لاہور بورڈ میں سکھ سٹوڈنٹ کے اسلامیات لازمی میں 98/100 اور ترجمتہ القرآن المجید میں 49/50
کل 550/555
ویلڈن !!
مسلمانوں کے بچے فیل کروانے والے اساتذہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے ؟ pic.twitter.com/NhKNGc1OnI— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 23, 2025
مزید کامیابیاں
کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول، شادمان کالونی، لاہور کے اس سٹوڈنٹ نے بائیولوجی میں 60 میں سے 59 نمبر لیے ہیں۔