پی ٹی آئی کا احتجاج لاہور کے مال روڈ پر: بچے سمیت چھ وکلاء گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے جی پی او چوک میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے چھ وکلا ءکو گرفتار کرلیا۔اس دوران ایک بچے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان
پی ٹی آئی رہنما کی فرار
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ جی پی او چوک سے گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کی مشکلات کے حل کے لیے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کی گئیں، ترجمان نادرا
مال روڈ پر احتجاج
لاہور کے علاقے مال روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلاء نے احتجاج کیا تاہم پولیس نے احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے ایک بچے سمیت 6 وکلاءکو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی کڑی نگرانی، سختیاں کس کے کہنے پر مزید بڑھا دی گئی ہیں؟ بیرسٹر سیف نے نام بتا دیا
مظاہرین کا ردعمل
ایوان عدل کے باہر بھی پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا ، اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
جناح ایونیو کی صورتحال
دوسری جانب جناح ایونیو پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے ، چائنہ چوک کے قریب موجود پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ کلثوم چوک کے قریب احتجاج کرنے والے کارکنوں نے پولیس پر پتھراو کیا۔








