برسلز میں سہیل وڑائچ موجود تھے، انہوں نے اپنے تجسس پر کالم لکھا لیکن وی لاگ اور پوڈ کاسٹ سے بات بڑھائی گئی، راناثنااللہ

رانا ثنااللہ خان کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے وفاقی حکومت 27 ویں ترمیم اور ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مکمل غیر سنجیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک

میڈیا سے گفتگو

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی تسلیم کر لے گئے ہیں، پی ٹی آئی امیدوار پر ہم نے کوئی اعتراض نہیں لگایا۔ 9 ستمبر کو الیکشن ہوگا، معزز ایوان فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر سندھ حکومت کی نااہلی پر احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ کردیا

جمہوری رسم و رواج

ان کا کہنا تھا کہ آئینی قانونی مرحلہ ہے، جمہوری اور صحت مند روایت ہے۔ دو سال پہلے نوازشریف نے مینار پاکستان پر پوری قوم کو کہا تھا کہ چالیس سالہ سیاسی زندگی کا نچوڑ ہے بھنور سے نکالنے کے لیے تمام ادارے سر جوڑ کر بیٹھیں۔ اس سال یوم آزادی پر وزیر اعظم نے میثاق استحکام پاکستان کا عنوان دیا ہے، اسی میں سیاسی و معاشی استحکام ہے جو ٹیبل پر بیٹھ کر ہوگا۔ جب تک ٹیبل پر نہیں بیٹھیں گے مسئلہ نہیں بتائیں گے تو اس وقت معاملہ حل نہیں ہوگا۔ میثاق استحکام پاکستان پر بات ہوکر منتقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ریڈمی 15سی کی ان باکسنگ

سہیل وڑائچ کے کالم پر رائے

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے دورے کے وقت برسلز میں سہیل وڑائچ موجود تھے۔ انہوں نے اپنے تجسس پر کالم چھاپا تو اس پر بات درست تھی، لیکن اس پر وی لاگ، پوڈ کاسٹ سے بات بڑھائی گئی۔ سہیل وڑائچ کے خلاف سزا کی کوئی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے دو اشتہاری ملزمان سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے

عدالتی فیصلے اور مذاکرات

انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں اور عدالتی فیصلوں کا مذاکرات اور بات چیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ پلوامہ ہوا تو ہم نے نہیں کہا کہ ہماری شرائط پر بات کریں گے، جس تفتیشی کے پاس کیس ہوگا یا گرفتاری کرنے والے نے ڈائیلاگ نہیں کرنا۔ عدالتوں کا اختیار فیصلہ کرنا ہے اور پی ٹی آئی کو اپیل کا اختیار ہے۔ اگر عدالت سے ریلیف ملتا ہے تو خلاف فیصلہ آئے تو تنقید قانونی آئینی حدود میں رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس پر امریکی پابندیاں، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ

پانچ اگست کو احتجاج کی کال

رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ پانچ اگست کو احتجاج کی کال دی تو پچیس دن پہلے کون سا لیڈر تھا جو کہہ رہا تھا کہ پانچ اگست کو نکلیں؟ یہ کہتے رہے پانچ اگست کو یہ عروج پر لے جائیں گے۔ اگر یہ گھیراؤ جلاؤ کرتے تو ذمہ داری عائد نہ ہونے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خوف کی لہر: بچوں سمیت باپ کی درخت سے لٹکی لاشیں عمر کوٹ میں

احتجاج کی ذاتی رائے

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو تمام لوگ ایک طرف احتجاج کی جانب گئے، اس کی ذہن سازی نہیں ہو رہی تھی۔ سب ہی سطح کی لیڈر شپ کہہ رہی تھی کہ خان ہے تو پاکستان ہے، یہ تو ریڈ لائن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب

حکومت کا نقطہ نظر

رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اور مسلم لیگ (ن) نہ کسی کو بائی پاس کرے گی نہ بائی پاس کرنے کی اجازت دے گی۔ بات سب کے سامنے ہوگی، اس پر قدغن نہیں ہے، اجازت نہیں ہوگی۔ جس دن میثاق استحکام کی بات ہوئی تو سب لوگ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اتر پردیش میں گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 12 افراد گرفتار

27 ویں ترمیم پر رائے

27 ویں ترمیم اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت 27 ویں ترمیم اور صوبوں کے حوالے سے مکمل غیر سنجیدہ ہے، جب کوئی خبر نہیں ہوتی تو اس طرح کے معاملات کو چلایا جاتا ہے۔

عمران خان کی جیل میں حالت

رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ خان نے جیل میں اچھا وقت گزارا ہے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں خان کو دو دو اے سی دیے جائیں۔ صبح، دوپہر اور شام کا کھانا پی سی سے منگوا دیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...