معروف ڈیزائنر ماریہ بی کوٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا، سائبر کرائم ایجنسی میں طلب
تحقیقات کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ڈیزائنر ماریہ بی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں انکوائری شروع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس نے عمران خان پر درج مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی
درخواست کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق ماریہ بی کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو کرنے پر ٹرانس جینڈر نعیم بٹ عرف سیما بٹ نے این سی سی آئی اے میں درخواست دی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، شہری سے بدسلوکی اور دھکے، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار معطل
پرافیگنڈا کے الزامات
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار کا کہنا ہے ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیخلاف پراپیگنڈا کیا۔ ماریہ بی کے پراپیگنڈا کی وجہ سے ٹرانس جینڈرز کی دل آزاری ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران کبڈی کا کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
طلبی کی تاریخ
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ماریہ بی کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں 26 اگست کو طلب کرلیا ہے۔
ویڈیو بیان اور مطالبات
واضح رہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے لاہور میں ایک ٹرانس جینڈر پارٹی منعقد ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کی ایک ویڈیو بھی ان کے بیان میں شامل تھی۔ ڈیزائنر نے پنجاب حکومت سے اس کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا.








