جولائی میں غیر ملکی درآمدات میں 23 فیصد اضافہ، ایک ماہ میں 41 ارب 38 کروڑ روپے کے موبائل منگوائے گئے۔

حجم کی تفصیلات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مالی سال کے پہلے مہینے میں غیر ملکی درآمدات میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مجموعی حجم 5 ارب 86 کروڑ ڈالر رہا۔ پیٹرولیم مصنوعات اور پام آئل سب سے زیادہ درآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ پر اتنا شدید حملہ کہ زلزلے جیسے جھٹکے پیدا ہوگئے

پیٹرولیم اور موبائل کی درآمدات

سما ٹی وی کے مطابق پیٹرولیم کی درآمد 6.42 فیصد اضافے سے 1.34 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اسمارٹ موبائل فونز کی امپورٹ میں 125 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، جولائی 2025 میں 14 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کے موبائل درآمد ہوئے۔ صرف ایک ماہ میں 41 ارب 38 کروڑ روپے کے موبائل منگوائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اپنے زور بازو سے جیل سے نکلیں گے، مغرب تو ان کی قید کی وجہ ہے: بیرسٹر عمیر نیازی

سیکٹر کی تفصیلات

دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کی درآمدات میں 21 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور حجم 59 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر امپورٹس 167 فیصد اضافے سے 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔ گاڑیوں کی درآمد میں 139 فیصد اضافہ ہوا، ماہانہ حجم 3 کروڑ 28 لاکھ ڈالر رہا۔ گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کیلئے پرزوں کی امپورٹ 290 فیصد تک بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے چاہنے والے پاکستان کو تباہ کرنے کا کردار ادا کر رہے ہیں، تجزیہ کار افتخار احمد

دیگر سٹیکٹس میں اضافہ

بسوں، ٹرکوں، ہیوی گاڑیوں، جہازوں کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔ جولائی میں موٹر کارز کے پارٹس کی درآمد 13 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ غذائی اشیاء کی امپورٹس 41 فیصد اضافے سے 74 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہی، دودھ، کریم، گندم، خشک میوہ جات، چائے، مصالحوں کی امپورٹ بھی بڑھ گئی۔

دیگر اشیاء کی درآمدات

سویا بین، پام آئل، چینی، دالوں سمیت دیگر اشیا کی درآمد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ماہ سب سے زیادہ 30 کروڑ 21 لاکھ ڈالر مالیت کا پام آئل امپورٹ ہوا۔ مشینری کی درآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد حجم 92 کروڑ 75 لاکھ ڈالر رہا۔ زرعی آلات کی امپورٹ 9.13 فیصد اضافے سے 89 کروڑ ڈالر رہی۔ سونے کی امپورٹ میں 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...