سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہو گیا۔ ملک بھر سے ایک لاکھ 18 ہزار 60 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرۂ عرب میں مشترکہ مشقیں
وزارت مذہبی امور کی جانب سے اعلان
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی مزید وصولی کا کام ختم کر دیا گیا ہے۔ حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئیں۔ نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر پانچ لاکھ روپے وصول کیے گئے، جبکہ حج کے باقی اخراجات دوسری قسط میں وصول کیے جائیں گے۔
دوسری قسط کی وصولی کی تاریخ
یاد رہے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی۔ سرکاری سکیم کا تخمینہ ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہے۔