پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 4 بنگلہ دیشی باشندوں کی ایران جانے کی کوشش ناکام، ایجنٹس سمیت گرفتار

کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے بلوچستان زون نے 4 بنگلہ دیشی شہریوں کی غیر قانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ میں بدترین موسمی حالات، شدید برفباری، 12 افراد ہلاک، 5 لاکھ گھر بجلی سے محروم
ملزمان کی شناخت
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کے دوران بدنام زمانہ ایجنٹوں نادر اور ساتھی حیدر کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ملزمان غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں پکڑے گئے۔ حراست میں لیے گئے بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت عتیق الرحمان، شمن، خیرالحسن اور رتن علی کے نام سے ہوئی۔
ابتدائی تفتیش
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور بعدازاں ایجنٹوں کی مدد سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔