ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شاہریز اور شیر شاہ خان کی گرفتاری کو وِچ ہنٹ قرار دے دیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عمران خان کے بھانجوں شاہریز اور شیر شاہ خان کی گرفتاری کو witch-hunt(سیاسی انتقام) قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملے میں اسرائیل کے مرکزی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی صحافی کی تصدیق
گرفتاریوں کا پس منظر
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنوبی ایشیا ہیڈ آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بھانجوں، شیرشاہ خان اور شاہر یز خان کی حالیہ گرفتاریاں جو 9 مئی (2023) کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں کی گئی ہیں، ایک سیاسی انتقامی مہم (witch-hunt) کا حصہ ہیں جس کا مقصد سیاسی مخالفین کے اہل خانہ کو ڈرانا اور خوفزدہ کرنا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوراً شیرشاہ خان اور شاہر یز خان کو رہا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بزدل نکلا، رمیز راجہ بھی برس پڑے
سیاسی انتقام کا عمل
بیان کے مطابق ان کی گرفتاری ایک بڑے پیٹرن (طریقۂ کار) کا حصہ ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاکہ سیاسی مخالفت کو کچلا جائے اور اختلافی آوازوں کو دبایا جائے۔ حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں اور کارکنوں کے اہل خانہ کو نشانہ بنانا پاکستان میں ایک بڑھتا ہوا رجحان بنتا جا رہا ہے، جسے فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔
عالمی آواز
PAKISTAN: The recent arrests of Shershah Khan and Shahrez Khan, nephews of former Prime Minister Imran Khan, in cases relating to the 9 May (2023) protests, are part of political witch-hunt aimed at intimidating the family members of political opponents. Amnesty International…
— Amnesty International South Asia, Regional Office (@amnestysasia) August 23, 2025