کراچی میں ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی

ڈکیتی کی واردات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس میں ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ایس ایس پی کے گھر کا صفایا کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں کھلاڑی کے چھکے نے مداح کا سر پھاڑ دیا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق، ایس ایس پی توحید الرحمان میمن کے ڈیفنس میں گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ملزمان نے ایس ایس پی کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف
چوری کی مالیت
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالرز، 10 لاکھ پاکستانی روپے، ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے زیورات اور فونز لے گئے۔ واردات کے وقت گن مین سرکاری رائفل تکیے کے نیچے رکھ کر سو رہا تھا۔
کارروائی اور تفتیش
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلے میں تعینات کانسٹیبل فیصل الطاف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔