کچھ عرب ممالک کے تعاون سے صدام کو ایران کے خلاف صف آرا کیا گیا، روس پر دباؤ ڈالا گیا کہ ایٹمی پلانٹ کا معاہدہ منسوخ کر دے۔

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 135

امریکہ کی کوششیں ایران کو اقتصادی اور دفاعی اعتبار سے مفلوج کرنے کی رہی ہیں۔ اس ضمن میں بعض عرب ممالک کے تعاون سے عراق کے صدر صدام کو ایران کے خلاف صف آرا کیا گیا۔ روس پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ ایران کو ایٹمی پلانٹ فراہم کرنے کا معاہدہ منسوخ کر دے۔

صدر کلنٹن نے تمام امریکی کمپنیوں کو حکم دیا کہ وہ ایران میں ہر قسم کی سرمایہ کاری بند کر دیں۔ انہوں نے 7 بڑے صنعتی ملکوں کے اجلاس میں بھی ایران کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات ختم کرنے پر زور دیا، لیکن ان ممالک نے اپنے اقتصادی مفادات کے لحاظ سے صدر کلنٹن کے مؤقف کو مسترد کر دیا۔

امریکی نیو ورلڈ آرڈر

آج امریکہ کے نیو ورلڈ آرڈر کا منتہائے مقصود یہ ہے کہ کسی مسلمان ملک کو جدید ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل نہ ہو سکے۔ ان اسلامی ملکوں میں جہاں احیائے اسلام کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں، انہیں طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایران اس حوالے سے امریکہ، اسرائیل اور دیگر مغربی ممالک کا ہدف بن چکا ہے۔ مغربی دنیا نے بوسنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کی ہے اور الجزائر میں اسلامی فرنٹ کی انتخابات میں کامیابی کے بعد فوج نے مارشل لاء نافذ کر کے اسلامی فرنٹ کے اقتدار کو روک دیا۔ سوڈان میں بھی اسلامی تحریک امریکہ کی ہٹ لسٹ پر ہے۔

پاکستان پر اثرات

پاکستان ایک اسلامی مملکت ہونے کی وجہ سے اس کے مفادات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے، اور اس کی معیشت کو قرضوں کی لعنت میں جکڑ دیا گیا ہے۔

1962ء میں ہندوستان کے چین کے ہاتھوں پٹنے کے بعد ہندوستان کو اقتصادی و فوجی امداد دینا شروع کر دیا گیا، جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا۔ 1965ء کی جنگ کے آغاز کے بعد پاکستان کو فوجی امداد دینا بند کر دیا گیا۔ 1971ء میں ساتواں عالمی بحری بیڑا بحرہند میں لنگر انداز رہا، مگر مشرقی پاکستان کے دفاع میں کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا گیا۔

1992ء میں نواز شریف حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے اقتدار سے محروم کر دیا گیا، جس کے پیچھے سابق صدر غلام اسحق خاں اور دیگر کی ملی بھگت تھی۔

توجہ دینے کی ضرورت

عزیز اراکین بار!

حقیقت یہ ہے کہ عالم اسلام کے دشمن ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی مسلمان ملک کو جدید ایٹمی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرتے نہیں دیکھ سکتے۔ ہمیں ایران کے خلاف دھمکی کا فوری نوٹس لینا چاہئے کیونکہ یہ دھمکی صرف ایران تک محدود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...