خاتون پر تشدد، وزیر اعظم نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی برطرفی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کی اہلیہ کی جانب سے موٹرسائیکل سوار خاتون اور ان کی بیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عہدے سے برطرف کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کی واپسی
تشدد کا واقعہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان خورشید کی اہلیہ زاہدہ خورشید نے اپنے بیٹے اور بہن کے ہمراہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
تفصیلات
واقعہ ملتان میں اس وقت پیش آیا جب میمونہ نامی خاتون اپنی بیٹی کو داماد کی موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے جارہی تھیں کہ اچانک ان کی بائیک زاہدہ خورشید کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس پر زاہدہ خورشید، ان کے بیٹے اور بہن نے مبینہ طور پر میمونہ، ان کی بیٹی اور داماد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
وزیراعظم کا اقدام
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان خورشید کو عہدے سے فارغ کردیا اور ان کی برطرفی کی سفارش صدر مملکت بھیج دی۔








