سینیٹ الیکشن، رانا ثناء اللہ اور اعجاز چوہدری کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی منظور

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کی تیاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کےلئے وزیرِ اعظم کے مشیر راناثناء اللہ اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چھٹی سالانہ بین الاقوامی قرأت کانفرنس 17 نومبر کو ہو گی ،مصر، تنزانیہ، سوڈان، شام، تیونس کے قراء حضرات شرکت کریں گے
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے راناثناء اللہ الیکشن کمیشن لاہور کے دفتر پہنچے جہاں سکروٹنی کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹ کا اجرا
واضح رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں سزا ہونے پر سینیٹ کی پنجاب میں جنرل نشست پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کی طرف سے ان کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔