سارک کو مزید فعال بنانا ہوگا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ڈھاکہ میں عشائیہ سے خطاب، کاروباری شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو

ڈھاکہ میں عشائیہ کا خطاب
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ڈھاکہ میں عشائیے سے خطاب میں کہا ہے کہ بنگلادیش میں تمام شراکت داروں کے ساتھ روابط کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک سال میں فروغ ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی: امریکا
عشائیے کی تفصیلات
’’جیونیوز‘‘ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے ہائی کمشنر کے عشائیہ میں شرکت کی جس میں وزیر تجارت جام کمال، بنگلہ دیش حکومت کے ایڈوائزر تجارت اور ایڈوائزر فشیریز و لائیوسٹاک بھی شریک ہوئے۔ وزیر خارجہ نے عشائیے میں شریک بنگلہ دیش کی معروف کاروباری شخصیات سے گفتگو کی جبکہ بنگلہ دیش کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، صحافیوں اور تھنک ٹینکس سے بھی بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی نے دو مطالبات رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کے نیچے جے آئی ٹی بنائی جائے،علیمہ خان
وزیر خارجہ کی باتیں
پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ میں عشائیے سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دورے کی دعوت پر بنگلہ دیش حکومت کا شکرگزار ہوں، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافت پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔ بنگلہ دیش میں تمام شراکت داروں کے ساتھ روابط کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک کے عوام خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی، سلامتی خطرات سمیت مختلف چیلنجز درپیش ہیں اور ان چیلینجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے گھر بنی گالہ کی نیلامی آج، دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ہدایات جاری
پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلا دیش میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔
تعاون کے مواقع
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک سال میں فروغ ملا ہے، تجارت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ بنگلادیش کا سارک میں اہم کردار ہے اور خطے کی ترقی کے لئے سارک کو مزید فعال بنانا ہوگا، دونوں ممالک کے عوام باہمی تعلقات پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں۔