وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ’ورلڈ ایکسپو 2025‘ آمد، ایکسپو ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکی نوکی ماناٹسو نے خیر مقدم کیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ورلڈ ایکسپو 2025 آمد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ورلڈ ایکسپو 2025 آمد پر ایکسپو ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکی نوکی ماناٹسو نے پرتپاک خیر مقدم کیا اور نمائش سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعلٰی نے ’’اوساکا ایکسپو 2025‘‘ کے لئے ”بہتر زندگی کے لئے مستقبل کے معاشرے کی تشکیل“ کا عنوان منتخب کرنے کو سراہا۔ ایکسپو 2025 میں انسانی جان بچانے، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور خدمات عامہ میں بہتری سے متعلق سازو سامان اور طریقوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا 9 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

پاکستانی پویلین کا دورہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان پویلین آنے والے پاکستانیوں اور غیر ملکی سیاحوں سے گفتگو بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوئی، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرا نمبر

فیوچر سٹی کا تصور

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے شہروں کو فیوچر سٹی کے تصور پر تعمیر و ترقی دیں گے۔ عالمی نمائش میں دنیا بھر سے نامور ماہرین مستقبل میں عوام اور معاشروں کو پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک وقت آتا ہے کہ دوستیاں سمٹ سی جاتی ہیں لیکن لنگوٹیے یار نہ بدلتے ہیں نہ بگڑتے ہیں، جب بھی ملیں گے خلوص اور محبت کے قطب مینار ہی ہوںگے۔

ماحول دوست خوراک و زراعت

ماحول دوست خوراک و زراعت کا سٹال (KUBOTO) بھی دیکھا۔ ایکسپو 2025 میں 150 جاپانی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے سٹال قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو ’’گرینڈ رنگ‘‘ (Grand Ring) کا بھی دورہ کرایا گیا۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی لکڑی سے تعمیر ہونے والی منفرد عمارت ہے جو 20 میٹر اونچی اور 61 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔

واٹر اینڈ لائٹ شو

نمائش میں ’’تاریک رات میں قوس قزح‘‘ کے عنوان سے واٹر اینڈ لائٹ شو بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...