وزیر اعلیٰ پنجاب کا فوری ایکشن، ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہیں دلا دیں، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری

وزیر اعلیٰ کا فوری ایکشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہیں دلا دیں۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Women’s T20 World Cup: Pakistan and India Teams Face Off, Match Timing Revealed
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو کم از کم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس معاملے میں کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری کردی۔
تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز کو ہر شہر میں کم از کم تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔