ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ) - 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی صحت کا مسئلہ بھی دکھائی دے رہا ہے اور لگتا ہے جیسے کسی انجانی سی بندش کا شکار ہیں۔ آپ کو سب سے پہلے تو اس سے نکلنا ہے۔ آپ اپنا صدقہ دیں۔ سورئہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھیں اور سارا دن یاحی یا قیوم کا ورد بھی زبان سے جاری رکھیں۔ انشاءاللہ اس عمل سے صورتِ حال میں تیزی سے بہتری آئے گی اور آپ کو فوری ریلیف بھی مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موسیقی کی آوازیں بھی آنا شروع ہوگئی تھیں، سنگترے کا رس اور کباب کی پلیٹ منگوا لی، مصریوں کے بیلے اور کیبرے ڈانس کے بارے میں بڑا کچھ سنا تھا

برج ثور (سیارہ زہرہ) - 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو جس بات کا خوف ہے، وہ بات اپنے دل و دماغ سے نکال دیں۔ ایسا کچھ نہیں ہوگا، مجھے تو بحکم اللہ آپ پاور میں لگتے ہیں۔ اس لئے کسی بھی قسم کی ٹینشن کو اپنے دماغ سے نکال دیں اور کوشش کریں کہ 450 مرتبہ روزانہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد شروع کر دیں۔ سب کچھ انشاءاللہ اسی سے ٹھیک ہوتا جائے گا اور خود اپنی نیت بھی ہر صورت صاف رکھنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی ملزمان میں ملٹری ٹرائل کے لیے پک اینڈ چوز کیسے کیا گیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی کا خواجہ حارث سے استفسار

برج جوزہ (سیارہ عطارد) - 21 مئی سے 20 جون

آپ کی ذرا سی غلطی آپ کو کسی بڑے خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ آپ پریشان نہ ہوں، صرف سیدھے راستے پر چلیں۔ جلدبازی میں اٹھایا گیا قدم غلط ہوگا تو آپ کیا کریں گے۔ جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان ہیں، انشاءاللہ ان کا کوئی اچھا سلسلہ بن جائے گا، جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی، وہ مل جائے گی اور گھریلو ماحول میں کشیدگی تیزی سے کم ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یونان: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتا،کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے

برج سرطان (سیارہ چاند) - 21 جون سے 20 جولائی

دوسروں کے اوپر انحصار کرنے کی بجائے، اللہ پاک پر بھروسہ کریں، وہ ہے جو آپ کی ہر مشکل حل فرمائے گا۔ دوسروں کے سہارے تلاش کرتے رہیں گے تو بھٹک جائیں گے، گناہ ہوگا۔ توکل سے کام لیں، آپ کو انشاءاللہ ہر صورت بہتری ملے گی۔ جو راستے بند تھے وہ اس انداز سے کھلیں گے کہ عقل حیران رہ جائے گی اور برسوں کے بعد اب آپ کو کچھ کرنے کا موقع ملے گا، اس لئے توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نگار چوہدری کے نرگس اور ان کے شوہر پر سنگین الزامات

برج اسد (سیارہ شمس) - 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ برسوں سے کسی قسم کی سزا کاٹ رہے ہیں، وہ انشاءاللہ اب رہائی کے قریب ہیں اور کسی وقت بھی ان کے لئے خوشخبری آ سکتی ہے۔ اس لئے پریشان نہ ہوں، اللہ بڑا ہی مسبب الاسباب ہے۔ جو لوگ سفر کے خواہشمند ہیں، وہ بھی تیاری شروع کرلیں۔ اب ان کو اچھی خبر ملنے والی ہے۔ روزگار کے معاملات میں بحکم اللہ بہتری آئے گی۔ قدرتی سلسلہ آپ کے سامنے آنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر اے پی ڈھلوں اور دلجیت دو سانجھ کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا

برج سنبلہ (سیارہ عطارد) - 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کافی دنوں سے کسی بندش وغیرہ کا شکار ہیں، وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو راستہ بلاک سمجھ رہے تھے، وہ بھی اب کھل جائے گا۔ ان دنوں مالی فائدہ ملنے کا امکان اور راستے کی رکاوٹ دور ہوگی۔ جن پر بھروسہ تھا وہ لوگ تو نہیں، البتہ دوسروں غیروں سے فائدہ مل سکتا ہے۔ گھر میں جو کشیدگی تنگ کررہی تھیں، وہ سکون میں بدل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

برج میزان (سیارہ زہرہ) - 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

خبردار رہیں۔ ان دنوں آپ کسی مشکل میں آ سکتے ہیں۔ اپنے تمام معاملات سیدھے رکھیں، خاص طور پر کسی بھی قسم کا ناجائز کام نہ کریں اور عشق و محبت جیسے معاملات سے دور رہیں اور رزق کا معاملہ بھی حلال ہو۔ توبہ سے کام لے کر اللہ کے راستے پر آ جائیں۔ اس کے لئے آپ صرف ورد کریں یا کریم یا مومن یا اللہ 1000 مرتبہ روزانہ پڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ؛ ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست قرار، 3 مجرموں کی اپیلیں خارج

برج عقرب (سیارہ مریخ) - 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک ذمہ داری کا بوجھ کم ہوگا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے مالی پریشان کا شکار چلے آ رہے تھے، وہ اب اس سے نکل آئیں گے۔ بڑی امید ہے کہ انشاءاللہ کوئی مستقل سلسلہ بن جائے اور قرض وغیرہ جیسے معاملات بھی حل ہوں۔ اس وقت ان لوگوں کو بڑا فائدہ ملے گا جو انکوائری مقدمے میں ہیں اور ان کا نکلنا ناممکن تھا۔ سچے ہیں تو قدرتی اسباب اپنے لئے بنتے دیکھیں گے، انشاءاللہ۔

یہ بھی پڑھیں: شدید برفباری: وادی کاغان کا سیاحتی مقام ناران بند کر دیا گیا

برج قوس (سیارہ مشتری) - 23 نومبر سے 20 دسمبر

اللہ پاک نے چاہا تو مشکل کیسی بھی کیوں نہ ہو، وہ پوری ہوگی۔ آپ کو تو ہر حوالے سے بہتری ملنے کے امکانات روشن ہیں اور آپ کی مالی پوزیشن کسی نہ کسی طرح مضبوط ہو گی۔ فکر نہ کریں، قدرتی سلسلے بن رہے ہیں۔ مدتوں بعد تقدیر مہربان ہو رہی ہے اور جن لوگوں کو روزگار کے حوالے سے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا، وہ اب ایک بڑا شاندار سلسلہ بنتے ہوئے ضرور دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع

برج جدی (سیارہ زحل) - 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی ایک دلی مراد انشاءاللہ اس ہفتے پوری ہوگی۔ اللہ کا نام لے کر جس بھی مقصد کی جانب قدم اٹھائیں گے، اس میں کامیابی ملے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے بڑے پریشان چلے آ رہے تھے، انشاءاللہ ان کا کوئی غیبی سلسلہ بن جائے گا اور جو مسئلہ برسوں سے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا، وہ اس انداز سے ختم ہوگا کہ عقل حیران رہ جائے گی اور بے ساختہ اللہ کا شکر ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیلی جنگ نئے انداز سے ہماری دہلیز پہ آگئی تھی: سینیٹر عرفان صدیقی

برج دلو (سیارہ زحل) - 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو اس مسئلے سے دور رہنا ہوگا جس کا براہِ راست آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جان بوجھ کر کوئی بھی غیر قانونی قدم اٹھایا تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ یہ بڑی وارننگ ہے۔ اس وقت مخالفین کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کے اوپر حملے کررہے ہیں۔ بچ کر چلیں، روزانہ سورئہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں، اللہ پاک حفاظت فرمائیں گے۔

برج حوت (سیارہ مشتری) - 19 فروری سے 20 مارچ

یہ ہفتہ انشاءاللہ ہر لحاظ سے شاندار رہے گا۔ جن معاملات میں مشکلات درپیش آ رہی تھیں، وہ تیزی سے حل ہونا شروع ہو جائیں گی اور جو لوگ قرض لینے اور دینے کے حوالے سے مشکل میں تھے، ان کی پریشانی حل ہوگی۔ کوئی غیبی سلسلہ بن جائے گا۔ اولاد یا اپنے رشتے کے حوالے سے بندش بھی ختم ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...