رحیم یار خان میں 2 سالہ بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس، کمشنر بہاولپور سے فوری رپورٹ طلب
وزیر اعلیٰ کا بیان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان میں 2 سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف
تعزیت اور ہمدردی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کمشنر بہاولپور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ذمہ داروں کے خلاف کارروائی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مین ہول میں گر کر کمسن بچی کا جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔ معصوم بچی کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








