وزیر تجارت جام کمال کی بنگلہ دیشی مشیر برائے تجارت کے ہمراہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں

وزیر تجارت کی بنگلہ دیشی مشیر کے ساتھ ملاقات
چٹاگانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تجارت جام کمال نے بنگلہ دیشی مشیر برائے تجارت کے ہمراہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم فخر زمان سے متعلق بول پڑے
سرکاری دورہ
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے تجارت ایس کے بشیر الدین ایک روزہ سرکاری دورے پر چٹاگانگ پہنچے، جہاں ضلعی انتظامیہ اور شاہ امانت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وفد نے چٹاگانگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: آغا خان کو مصریوں سے بڑا لگاؤ تھا، انہوں نے اسوان میں فلاح و بہبود کے کئی منصوبے مکمل کئے، وہ یہاں بڑی عزت اور احترام سے دیکھے جاتے ہیں
تجارتی تعاون کے مواقع
بنگلہ دیشی شپ بریکنگ انڈسٹری اور چٹاگانگ پورٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کاروباری برادری سے براہِ راست تبادلہ خیال کیا گیا، تجارتی تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہٖ خیال کیا گیا اور پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان لاجسٹکس سہولیات کے فروغ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کاروباری برادری نے پاک۔ بنگلہ دیش تجارتی تعلقات پر اپنی قیمتی آراء پیش کیں اور براہِ راست پروازوں کی بحالی، دونوں ملکوں کے درمیان فری کوئنٹ شپنگ سروس اور تجارت کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق تجاویز دیں۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف ایک وکٹ کے فرق سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر نہ کرسکے
جوائنٹ ورکنگ گروپ کا قیام
وفاقی وزیر اور بنگلہ دیشی مشیر نے اس موقع پر کہا کہ جلد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ آن ٹریڈ قائم کیا جا رہا ہے جو تجارتی مذاکرات کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ریڈی میڈ گارمنٹس، زرعی شعبے، ہیلتھ کیئر، لیدر اور اشیائے ضروریہ میں تعاون کے مواقع پر بھی بات ہوئی۔
مستقبل کے امکانات
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کاروباری برادری کو کراچی میں 25 تا 27 نومبر 2025ء کو منعقد ہونے والی تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔