ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش، 7 افراد جاں بحق، متعدد علاقوں میں بجلی معطل

طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارش
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) – ڈی آئی خان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث مختلف علاقوں میں درخت اکھڑ گئے اور تاریں ٹوٹ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کالے ڈالے میں شہری کو اغوا کرنے کی کوشش، یاسر شامی نے روکا تو اندر سے کون نکل آیا؟
جانی نقصان اور زخمیوں کی تعداد
چھتیں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم ، ہر شہر میں گورننس کی ایکسی لینس نظر آنی چاہیے: مریم نواز
دیگر متاثرہ علاقے
’’جنگ‘‘ کے مطابق پشاور، مردان، شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں، آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی۔ سکردو میں آج سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
عوام کی ہدایت
بارش کی پیش گوئی کے باعث عوام اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔