دریائے گلگت کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، تمام ہوٹلز بند، تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے

ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی بارشوں سے دریائے گلگت کے بہاؤ میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا 2025 کے لیے پاکستان سمیت بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان
دریائے گلگت کے بہاؤ میں اضافہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق دریائے گلگت کے بہاؤ میں اضافے کے باعث دریا سے ملحقہ تمام ہوٹلز کو بند کردیا گیا۔ دریا کنارے موجود تعلیمی ادارے بھی کل بند رہیں گے۔
این ڈی ایم اے کا الرٹ
این ڈی ایم اے نے 30 اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔