افغانستان نے ایشیاء کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، راشد خان قیادت کریں گے

افغانستان کرکٹ بورڈ کی ایشیاء کپ سکواڈ کا اعلان
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احسن فتیانہ: پی ٹی آئی رہنما گھر واپس لوٹ آئے
ٹیم کی قیادت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سپین کا بادالونا میں مذمتی اجلاس، عہدیداران و ممبران کی شرکت
سکواڈ میں شامل کھلاڑی
سکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:
- رحمان اللّٰہ گرباز
- ابراہیم زادران
- درویش رسولی
- صدیق اللّٰہ اتل
- عظمت اللّٰہ عمرزئی
- کریم جنت
- محمد نبی
- گلبدین نائب
- شرف الدین اشرف
- محمد اسحاق
- مجیب الرحمٰن
- اے ایم غضنفر
- نور احمد
- فرید احمد ملک
- نوین الحق
- فضل حق فاروقی
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری نے خود سے منسوب بلوچستان میں شہید ہونیوالوں سے متعلق بیان کی تردید کردی
ایونٹ کی تفصیلات
واضح رہے کہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے، جہاں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ سے ہوگا۔
سہ ملکی سیریز
یاد رہے کہ افغانستان ٹیم ایشیا کپ سے قبل سہ ملکی سیریز میں حصہ لے گی۔