سعودی عرب میں آج یکم ربیع الاول ،پاکستان میں بھی چاندنظر آنے کا امکان

ربیع الاول کے چاند کا نظر آنا

ریاض، اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں ہجری سال 1447 کا ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد 24 اگست 2025 (بروز اتوار) کو یکم ربیع الاول قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

سعودی سپریم کورٹ کی تصدیق

سعودی سپریم کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد ہجری کیلنڈر کے تیسرے مہینے کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، مکہ میں کلاک ٹاور کو روشن کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جب ایک برطانوی فوجی افسر نے پاکستان کے حق میں بغاوت کی

عمان اور کویت کی تصدیق

ادھر عمان کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند 23 اگست کو نظر آگیا ہے اور (بروز اتوار) کو یکم ربیع الاول ہے۔ اس سے قبل کویت کی حکومت نے وزارتوں اور حکومتی اداروں میں 4 ستمبر بروز جمعرات کو یوم ولادت رسولﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر : گھر کے سربراہ نے بیوی اور3 بچوں کو زہردے کر خود کشی کرلی

پاکستان میں چاند دیکھنے کا اجلاس

دوسری جانب پاکستان میں ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

ربیع الاول کی اہمیت

ربیع الاول کو مسلمانوں کے لئے خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ اسی مہینے میں پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت ہوئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...