لاہور میں ریسٹورنٹ کے کھانے کے بعد 2 بچیاں جاں بحق، کچن سٹاف گرفتار

خوشی کی بجائے غم: لاہور میں دو بچیوں کی موت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے کے بعد 2 بچیاں لقمۂ اجل بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی جارحیت کیلئے فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے: مولانا فضل الرحمٰن
واقعے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، صوبائی دارالحکومت میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ایک فیملی نے 16 اگست کی رات کو ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا تھا۔ کھانا کھانے کے بعد 6 سالہ تحریم اور 4 سال کی ارحا کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی، اور بدقسمتی سے زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے دونوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
قانونی کارروائی
پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد فوڈ اتھارٹی نے فوڈ پوائنٹ کو سیل کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ ہوٹل مالک اور کچن اسٹاف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔