گووندا اور سنیتا کی طلاق کی خبریں پھر زیرگردش، بیٹی کا بیان آگیا
طلاق کی افواہوں کا آغاز
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان ایک بار پھر طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی مقیم افغان لوگوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا: عظمیٰ بخاری
یوٹیوب وی لاگ میں سنیتا کا ردعمل
کئی مہینوں کے وقفے کے بعد، جمعہ کی شام انٹرنیٹ پر گووندا اور سنیتا کی طلاق سے متعلق باتیں ایک بار پھر شروع ہو گئیں۔ یہ حال ہی میں اس وقت شروع ہوا جب سنیتا نے یوٹیوب پر اپنے جذباتی وی لاگ میں طلاق کی افواہوں پر لب کشائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا فارمولہ طے
ٹینا آہوجا کا بیان
سوشل میڈیا پر والدین کی طلاق کی افواہوں کے جاری ہونے کے بعد جوڑے کی بیٹی، ٹینا آہوجا، خاموش نہ رہ سکیں۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ٹینا نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ سب محض افواہیں ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں، میں ان افواہوں پر دھیان نہیں دیتی'۔
یہ بھی پڑھیں: بھاشا ڈیم بننے سے بجلی سستی ہو گی یا نہیں؟ حکومت کا حیران کن اعلان
والدین کی صورت حال کا ذکر
جب ٹینا سے سوال کیا گیا کہ ان کے والدین (گووندا اور سنیتا) ان افواہوں کا سامنا کیسے کرتے ہیں تو اداکار کی بیٹی نے جواب دیا 'میں اب کیا بولوں، میرے والد ملک میں بھی نہیں ہیں'۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو بھیجی گئی 15 نکاتی امریکی تجاویز میں کیا شامل تھا؟ امریکی خبر ایجنسی نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
خاندانی محبت اور حمایت کا ذکر
انہوں نے مختصر سے انٹرویو میں مزید کہا کہ 'میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اتنی خوبصورت فیملی ملی، اور میں میڈیا سمیت مداحوں اور چاہنے والوں کی تمام تر تشویش، محبت اور حمایت کے لیے بھی شکر گزار ہوں'۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
گووندا کا ایئرپورٹ پر مشاہدہ
واضح رہے کہ جمعہ کی شب گووندا کو ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔
طلاق کی قانونی کارروائی
Hauterrfly کی رپورٹ کے مطابق، سنیتا آہوجا نے 5 دسمبر 2024 کو باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے گووندا کو طلب کیا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے، بعدازاں انہیں مئی 2025 میں شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔








