سپر ہٹ سیریز ‘ایمیلی اِن پیرس’ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اچانک دوران شوٹنگ چل بسے

نیٹ فلکس کی مقبول سیریز میں حادثہ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ایمیلی اِن پیرس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو بوریلا (Diego Borella) شوٹنگ کے دوران اچانک چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
حادثے کی تفصیلات
برطانوی خبری ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ ڈیاگو کی اچانک موت کا واقعہ اٹلی کے شہر وینس میں پیش آیا جہاں شو کے پانچویں سیزن کی ریکارڈنگ جاری تھی۔
ڈیاگو بوریلا جمعرات کو ہوٹل ڈینیلی میں شوٹنگ کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے، طبی عملے نے فوری طور پر ان کا علاج کرنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام کو یرغمال بنا کر بیٹھی ہیں، پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کے ۳،۳۶۰ ارب روپے کا حساب دے، حافظ نعیم الرحمان
پیراماؤنٹ ٹیلی ویژن کا ردعمل
مذکورہ سیریز نیٹ فلکس پر پیش کرنے والے پیراماؤنٹ ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز کا کہنا ہے کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پروڈکشن فیملی کے ایک رکن کی اچانک موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہیں، ہمارے دل اس مشکل گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ اور عزیزوں کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں کتنی میٹنگز کیں؟ شیری رحمٰن نے حیران کن تفصیلات شیئر کر دیں
شو کی شوٹنگ میں خلل
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی موت کے بعد شو کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر کامیڈین جاوید کوڈو کی نماز جنازہ ادا،شوبزشخصیات کی شرکت
سیزن 5 کی شوٹنگ کا شیڈول
واضح رہے کہ ایمیلی ان پیرس کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ 15 اگست سے وینس میں جاری تھی جو 25 اگست تک مکمل ہونا تھی۔
سیریز کا آغاز اور ریلیز کی تاریخ
یاد رہے کہ ایمیلی ان پیرس ایک رومانٹک کامیڈی سیریز ہے جس کا پہلا سیزن 2020 میں کووڈ کے دوران ریلیز کیا گیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس مقبول سیریز کا پانچواں سیزن رواں برس کے اختتام پر 18 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔