سپر ہٹ سیریز ‘ایمیلی اِن پیرس’ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اچانک دوران شوٹنگ چل بسے

نیٹ فلکس کی مقبول سیریز میں حادثہ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ایمیلی اِن پیرس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو بوریلا (Diego Borella) شوٹنگ کے دوران اچانک چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل تنازعہ، ٹرمپ روسی ثالثی کیلئے تیار، یورپی یونین کا حیران کن بیان آگیا
حادثے کی تفصیلات
برطانوی خبری ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ ڈیاگو کی اچانک موت کا واقعہ اٹلی کے شہر وینس میں پیش آیا جہاں شو کے پانچویں سیزن کی ریکارڈنگ جاری تھی۔
ڈیاگو بوریلا جمعرات کو ہوٹل ڈینیلی میں شوٹنگ کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے، طبی عملے نے فوری طور پر ان کا علاج کرنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جوابی کارروائی کا خوف، بھارت نے اپنے 25 ائیرپورٹ 9 مئی تک بند کردیئے۔
پیراماؤنٹ ٹیلی ویژن کا ردعمل
مذکورہ سیریز نیٹ فلکس پر پیش کرنے والے پیراماؤنٹ ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز کا کہنا ہے کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پروڈکشن فیملی کے ایک رکن کی اچانک موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہیں، ہمارے دل اس مشکل گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ اور عزیزوں کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب واپسی پر رونالڈو کا ‘السلام وعلیکم’، ویڈیو وائرل
شو کی شوٹنگ میں خلل
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی موت کے بعد شو کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ، مردہ شخص کے خلاف دھمکیاں دینے اور قبضے کا مقدمہ درج کرلیا۔
سیزن 5 کی شوٹنگ کا شیڈول
واضح رہے کہ ایمیلی ان پیرس کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ 15 اگست سے وینس میں جاری تھی جو 25 اگست تک مکمل ہونا تھی۔
سیریز کا آغاز اور ریلیز کی تاریخ
یاد رہے کہ ایمیلی ان پیرس ایک رومانٹک کامیڈی سیریز ہے جس کا پہلا سیزن 2020 میں کووڈ کے دوران ریلیز کیا گیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس مقبول سیریز کا پانچواں سیزن رواں برس کے اختتام پر 18 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔