راولپنڈی؛ افغانستان سے لائی گئی لڑکی کا شادی سے انکار، پولیس سے مدد طلب کر لی

راولپنڈی میں لڑکی کی مدد طلبی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان سے لائی گئی لڑکی نے شادی سے انکار کر کے پولیس سے مدد طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز گرنے پر چینیوں نے بھارت کا مذاق اُڑانا بند نہ کیا، ایک اور ویڈیو آ گئی، دیکھ کر بھارتیوں کو غصہ آجائے
پولیس کا کارروائی کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی 15 پر کال کے بعد دھمیال پولیس نے والدہ سمیت ریسکیو کر لیا۔ لڑکی پر تشدد کرنے کا مقدمہ اسکی والدہ کی مدعیت میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے گھاس کھائی ہے ۔۔۔
مقدمے کے تفصیلات
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 17 سال کی بیٹی اور مالے خان کے ہمراہ 4 دن قبل کچلاک کے راستہ گرجا روڈ رضا منزل پہنچے۔ مالے خان کے بھائی گل خان سے بیٹی نوشابہ کی شادی ہونا تھی، گل خان کو دیکھ کر بیٹی نے شادی سے انکار کر دیا۔
نکاح کی کوشش اور تشدد
متن میں مزید لکھا گیا کہ 22 اگست کی شب مالے خان نے زبردستی نکاح خواں بلایا، بیٹی کے شور کرنے پر نکاح خواں بھاگ گیا۔ نکاح سے انکار پر مالے خان نے اپنی بہن ناطی سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالیاں دیں اور نوشابہ کے منہ پر تھپڑ مارے۔